ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے ٹرین کے ڈرائیور و دیگرکی غائبانہ نماز جنازہ کا انعقاد

بدھ 29 مارچ 2017 14:36

فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بدھ کی صبح ر یلوے سٹیشن فیصل آباد پر شیخوپورہ ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے ریلوے ٹرین کے ڈرائیور و دیگرکی غائبانہ نماز جنازہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے سٹیشن فیصل آباد کے افسران ، پاکستان ریلوے کے حکام ، پریم یونین کے عہدیداران سمیت دیگر اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد و ریلوے مسافروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد محمود ، دیگر قائدین ملک بشیر، بائوطاہر، باسط شفیق ،محمد آصف جاوید،محمد نعیم اختر،محمد رمضان، عمران کاہلوں ،عدنان خٹک،محمد یونس بٹ، نادر شاہ، ظہیرالدین بابر، نورالدین اور کئی زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔ غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :