اہم سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 14:36

سرگودھا۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ملک کی تمام اہم تنصیبات اور عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز (سنائپرز) تعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ان اہم تنصیبات میں اعلیٰ سرکاری افسران کی عمارتیں بھی شامل ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں یہ ماہر نشانہ باز اپنا فرض ادا کرسکیں ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم تنصیبات پر تعینات سنائپرز کو دور بینز بھی فراہم کی جائیگی تاکہ وہ اہم تنصیبات کے گردونواح پر نظر رکھ سکیں، اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں نے باقاعدہ اپنی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔