پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے دوڑ ،قد اور چھاتی کی پیمائش کا سلسلہ مکمل

بدھ 29 مارچ 2017 14:33

سرگودھا۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) سرگودھامیں جاری پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں کانسٹیبلز بھرتی کے سلسلہ میں دوڑ اور قد چھاتی پیمائش کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد سہیل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا عمل انتہائی شفاف طریقہ سے ہو رہا ہے،سرگودھا میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں جاری کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے دوڑ،قد اور چھاتی کی پیمائش کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے،غیر حاضر ہونے والے اور اعتراضی امیدواران کو اپنے تحفظات کے لیے موقع دیا گیا تھا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں81خالی آسامیوںکے لیے پندرہ سو کے قریب جبکہ ایس پی یو میں12خالی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مندچودہ سو کے قریب امیدواران نے درخواست جمع کروائی تھی، قد، چھاتی اور دوڑ ٹیسٹ مکمل ہوجانے کے بعد کامیاب امیدواران این ٹی ایس کے تحریری ٹیسٹ میں شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :