ناقص کارکردگی پر3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 29 مارچ 2017 14:33

سرگودھا۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے ناقص کارکردگی پر تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ میانی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خان محمد جبکہ تھانہ سٹی بھلوال کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ارشد اور محمد یوسف کے خلاف مقدمات کے بروقت چالان عدالت میں داخل نہ کروانے پران کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جن کے خلاف تھانہ میانی اور تھانہ سٹی بھلوال میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے اپنی کرائم میٹنگ کے دوران تمام تفتیشی افسران کو مقدمات بروقت یکسو کرکے ان کے چالا ن داخل عدالت کروانے کے بارے میں سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، ڈی پی او نے کہا ہے کہ کارِسرکار میں غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔