موجودہ حکومت اشتہارات پر 11 ارب سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ مبشر لقمان کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 14:19

موجودہ حکومت اشتہارات پر 11 ارب سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ مبشر لقمان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء): نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکموت اب تک اشتہارات پر 11 ارب 76 کروڑ49لاکھ98ہزار روپے خرچ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کیس میں سے نکل کر سرخرو ہو گئے تومیڈیا کو اربوں روپے کے اشتہارات ملیں گے جس کے بعد پی ٹی آئی کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

جس پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات ملا کر اب تک موجودہ حکومت 20 ارب روپے خرچ چکی ہے۔ ان اشتہارات میں ملک میں ہونے والی ترقی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ حقیقت اس کے مکمل برعکس ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کے لیے یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ گذشتہ الیکشن میں فریب دے کر سیاسی زمین جیتی ہے الیکشن تم نہیں جیتے مشین جیتی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: