آر سی بی کے زیر اہتمام پھولوں کی سالانہ نمائش7 اپریل کو ہوگی

بدھ 29 مارچ 2017 14:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) کے زیر اہتمام پھولوں کی سالانہ نمائش 7اپریل کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق نمائش کا افتتاح کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران کریں گے جبکہ کینٹ کے متعدد نجی و سرکاری اداروں کے افسران سمیت سول سو سائٹی اورتاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔نمائش میں مختلف اقسام کے پھول خوبصورت اندا ز میں سجائے جائیں گے۔