آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 13:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان آزاد کشمیر رجمنٹ کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ بیجز جنرل قمر جاوید باجوہ اور ریٹائر ہونے والے لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے لگائے۔ آزاد کشمیر رجمنٹ کے 3 ہزار 824 شہید ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ کی ملک کے دفاع کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں۔