عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں 50 روپے کا یادگاری سکہ رواں ماہ جاری کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 13:54

عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں 50 روپے کا یادگاری سکہ رواں ماہ جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں اسٹیٹ بنک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو رواں ماہ جاری کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 50 روپے کا یادگاری سکہ 31 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سکے کی تیاری میں تانبہ اور نکل استعمال کیا گیا ہے۔ تانبے کا تناسب 75 فیصد جبکہ نکل کا تناسب 25 فیصد رکھاگیا ہے۔ تانبے سے بنے اس سکے پر یک رخی تصویری عکس کے ساتھ ساتھ عہد انسانیت عبد الستار ایدھی تحریر ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ برس جولائی میں عبد الستار ایدھی کے نام پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے رواں ماہ 31 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :