کیئربینز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے محمد عامرسمیت پانچ کرکٹرز ویسٹ انڈیزروانہ

بدھ 29 مارچ 2017 14:08

کیئربینز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے محمد عامرسمیت پانچ کرکٹرز ویسٹ انڈیزروانہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)ویسٹ انڈیزکے خلاف 7اپریل سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی اہم سیریز میں شرکت کیلئے محمد عامر سمیت پانچ پاکستانی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گے۔

(جاری ہے)

لندن میں موجود فاسٹ بولر محمد عامر وہیں سے ویسٹ انڈیز پہنچیں گے جبکہ دیگر چار ون ڈے اسپشلسٹ کرکٹرزمیں جنید خان اور فہیم اشرف لاہور سے اور آصف ذاکر ومحمد اصغر کراچی سے کیربیئن جزائر کیلئے اٴْڑان بھری۔ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگر کرکٹرزپہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جو ٹوئنٹی20سیریز کھیل رہے ہیں۔ چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزکے اختتام پر سہیل تنویر، محمدنواز،رومان رئیس اور عثمان شنواری وطن واپس لوٹ آئیں گے۔