ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ ، سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کردی

بدھ 29 مارچ 2017 14:08

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ ، سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کر دی ہے ، ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی ،جس کا پہلا ٹیسٹ 22 اپریل سے شروع ہو گا۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے، ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا جا ئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے شان مسعود ، عثمان صلاح الدین اور حسن علی مضبوط امید وار ہیں۔

متعلقہ عنوان :