بحیرہ عرب میں سیکڑوں کلومیٹر پر پھیلی کائی سمندری حیات کے لئے خطرناک ہے،رپورٹ

بدھ 29 مارچ 2017 14:02

بحیرہ عرب میں سیکڑوں کلومیٹر پر پھیلی کائی  سمندری حیات کے لئے خطرناک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بحیرہ عرب میں سیکڑوں کلومیٹر پر پھیلی کائی سمندری حیات کے لئے خطرناک ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے ناسا کے ماہرین کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اور آلودگی کم نہ ہوئی تو پاکستان کے ساحلی علاقوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بحیرہ عرب میں کائی ’’الجی ‘‘کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحیرہ عرب میں کائی خطرناک حد تک پھیل چکی ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں میں کائی کا رقبہ میکسیکو کے مجموعی رقبے کے برابر یعنی 7لاکھ مربع میل سے زیادہ ہے۔سائنسدانوں کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے باعث بننے والی اس کائی سے ماہی گیری سے وابستہ کروڑوں افراد کے روزگار کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔