پاکستان اقتصادی اعتبار سے بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے، عبداللہ گل

بدھ 29 مارچ 2017 14:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہاہے کہا پاکستان اقیصادی اعتبار سے روزبروز بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے بل کی منظوری سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

عبداللہ گل نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی آپریشن سول حکومت اور عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی پارٹیاں دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے ایک ہی پلیٹ فام پر ہیں اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :