مردان ڈویژن میں پرسوں سے مردم شماری کادوسرا مرحلہ شروع ہوگا ،ذاکرحسین آفریدی

بدھ 29 مارچ 2017 14:02

مردان۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ مردان ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلہ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگا جس کے لیے تمام متعلقہ حلقے بھر پور تیاری کریں ۔وہ اپنے دفتر میں خانہ و مردم شماری کے حوالے سے ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی مردان محمدعالم شینواری ، لیفٹننٹ کرنل فیصل ، لیفٹننٹ کرنل یاسر ،ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان ،ڈی ای او مردان ضیاء الدین ،مردم شماری مردان ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرصحبت خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کا جائزہ لیا گیا اور دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے اس حوالے سے بریفنگ دی جس پر اجلاس نے اطمینان کا اظہار کیا ۔کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی نے پہلے مرحلے کی اسلوبی سے تکمیل پر اطمینان کااظہار کیا اورمتعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس اہم قومی فریضے کے دوسرے مرحلے کو بھی اسی قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :