حکومت خود فیصلے نہیں کرے گی تو فوج خلا پرکریگی ،ْ شیریں مزاری

بدھ 29 مارچ 2017 13:58

حکومت خود فیصلے نہیں کرے گی تو فوج خلا پرکریگی ،ْ شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت خود فیصلے نہیں کرے گی تو فوج خلا پرکرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ حکومت نے عدالتی نظام کی بہتری اور نیشنل ایکشن پلان پر کچھ نہیں کیا جنرل راحیل کا معاملہ پارلیمنٹ میں آنا چاہئے ،ْیمن کی جنگ کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد موجود ہے،پاکستان کو یمن جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔