حیدر آباد ،سندھ یونیورسٹی کی بس نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو کچل دیا

پونم چوک پر بس نے رکشے کو ٹکر ماری ، گل محمد رکشے سے باہر آگرا اور بس کے ٹائروں تلے کچلا گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار

بدھ 29 مارچ 2017 13:55

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو کچل دیا ، طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پونم چوک پر سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں سوار چوتھی جماعت کا طالب علم گل محمد رکشہ سے اچھل کر بس کے ٹائر کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی زندگی ہار گیا ۔

حادثے کے بعد یونیورسٹی کی بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا ، بس اور رکشہ کو تھانے پہنچایا ۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کا یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں اس سے پہلے دو طالبعلم زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :