Live Updates

پی ٹی آئی نے نیشنل بینک کے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا

آپ کی تقرری پر پوری قوم نے ناگواری کا اظہار کیا ہے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے سبب آپ کسی بھی قومی کردار کیلئے موزوں نہیں ہیں،عمران اسماعیل

بدھ 29 مارچ 2017 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل بینک کے نئے صدر سعید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے خلاف منصوبہ بندی شروع کردیں گے۔اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

خط پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، جس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی تقرری پر پوری قوم نے ناگواری کا اظہار کیا ہے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے سبب آپ کسی بھی قومی کردار کے لیے موزوں نہیں ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے اقرار کیا کہ آپ نے منی لانڈرنگ میں ان کی معاونت کی، اور صدر کا عہدہ سیاسی رشوت کے تحت دیا گیا اس لیے فی الفور نیشنل بینک کی صدارت سے اپنے آپ کو الگ کریں۔انہوں نے صدر نیشنل بینک کو خبردار کیا کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے احتساب کے لیے پاکستان تحریک انصاف بھرپور منصوبہ بندی کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :