کراچی،واجبات نہ دینے پر 224 سرکاری اسکولوں کی بجلی منقطع

بدھ 29 مارچ 2017 13:55

کراچی،واجبات نہ دینے پر 224 سرکاری اسکولوں کی بجلی منقطع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کراچی شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے 224سرکاری اسکولوں کی بجلی کاٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پر 20کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادائیگی کے لیے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سندھ کو کئی خط لکھے جاچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ طلبہ اور تعلیم کے بہترمفاد میں اپیل ہے کہ واجبات ادا کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :