سیاستدان تقسیم ہیں ووٹ دینے والے نہیں،فاروق ستار

بدھ 29 مارچ 2017 13:55

سیاستدان تقسیم ہیں ووٹ دینے والے نہیں،فاروق ستار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کرنے والے تقسیم نظر آتے ہیں ووٹ دینے والے نہیں، حکومت سے چاہتے ہیں کہ 22اگست کے مقدمات ختم کئے جائیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی نظریہ دینے والے کے ساتھ جذباتی وابستگی ہواکرتی ہے،اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے۔

(جاری ہے)

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم ورکرز کی ڈی بریفننگ کررہے ہیں،انہوں نے 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی کابھی اعتراف کیا ۔فاررق ستارنے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے ،ہمارے کے پلیٹ فارم پر 22سوکے قریب بلدیاتی نمائندے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے شایدیہ پیغام دیاگیاکہ آپ کوجب چاہیںگرفتارکریں جب چاہیںچھوڑدیں،میں نے اپنی جان نہیں بچائی ہم صرف پالیسی چاہتے ہیں، یوم تاسیس کامیابی کا پیمانہ نہیں ،وہ ورکرز کنونشن تھا ۔

متعلقہ عنوان :