Live Updates

عمران خان نے آئندہ الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کی حکمت عملی بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 13:28

عمران خان نے آئندہ الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کی حکمت عملی بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آئندہ الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کی حکمت عملی بتا دی ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی لڑائی سراسر ڈرامہ ہے کیونکہ ان کے مقاصد ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے پیسے باہر ہیں، یہ دونوں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔

اور یہ دونوں احتساب بھی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ 2017ء الیکشن کا سال ہو گا۔اس حوالے سے پانامہ کے بعد جو فیصلہ آئے گا اس کے بعد بہتر جواب دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بالکل صحیح بات کی کہ اب ہم وہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ان دونوں جماعتوں نے مل کر گذشتہ الیکشن کروایا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں نے مل کر الیکشن کمیشن بنائی لیکن اب مجھے خوشی یہ ہوئی کہ آصف علی زراری نے بھی کہہ دیا ہے کہ گذشتہ الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا اورمیں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ اب کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جو چالیس تجاویز دی گئی تھیں ہم انہی میں سے الیکشن کمیشن کو الیکشن سے قبل ایک چارٹر آف ڈیمانڈ دیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ دھاندلی سے بچنے کے لیے یہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔ عمران خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :