ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پارکرنے پر 125پاکستانیوں کوپاکستانی حکام کے حوالے کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 13:51

ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پارکرنے پر 125پاکستانیوں کوپاکستانی ..
کوئٹہ۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)ایرانی سرحدی فورسز نے 125پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پارکرنے پر بغیر دستاویزات کے گرفتار کرکے انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا،سرکاری ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات کے پاک ایران سرحدپارکر نے پر 125پاکستانیوں کو گرفتار کرکے انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔