ممبران کی رکنیت کی تجدید کیلئے فیصل آباد چیمبر کے دفاترکل رات 8بجے تک کھلے رہیں گے

بدھ 29 مارچ 2017 13:51

فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کل رات 8بجے تک اپنے تمام ممبران کو رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ جن ارکان نے ابھی تک اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کروائی وہ کل رات تک ہر صورت اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں کیونکہ مذکورہ مقررہ تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ چیمبر کے تمام ارکان کی رکنیت 31مارچ بروز جمعہ کو ختم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ قبل ازیں ممبران کو فرداً فرداً آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں لیکن تاحال کئی ارکان نے اس ہدایت پر عمل نہ کیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ چیمبر آف کامرس کے ممبران کی سہولت کیلئے کل چیمبر سیکرٹریٹ رات 8بجے تک کھلا رہے گا۔