فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے تمام سکولز اپنے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پرسوں کریں گے

بدھ 29 مارچ 2017 13:51

فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے سکولز ، پرائمری ، ایلیمنٹری تعلیمی ادارے اپنے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پرسوں 31مارچ بروز جمعہ کوکریں گے جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن بھی کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل31مارچ کو کرے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ پنجم و ہشتم کے تعلیمی نتائج تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر ، صوبہ بھر کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے اس لئے اگر کسی طالب علم کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ ویب سائٹ پر بھی اپنا نتیجہ ملاحظہ کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :