خوردنی تیل کی روز بروز بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر مونگ پھلی کی کاشت انتہائی اہمیت اختیارکر گئی

بدھ 29 مارچ 2017 13:44

فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) خوردنی تیل کی روز بروز بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر مونگ پھلی کی کاشت انتہائی اہمیت اختیارکر گئی ہے اس لئے کاشتکاروں کو مونگ پھلی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام باری 2000، بار ڈ 479، گولڈن اور باری 2011کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں ایک لاکھ 84ہزار ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت کی گئی جہاں فی ایکڑ ساڑھے 10من کے حساب سے 71.71ہزار ٹن پیداوار کاحصول ممکن ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں خوردنی تیل کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے جسے پوراکرنے کیلئے مونگ پھلی کی کاشت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں 44سے 56فیصد تک اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22 سی30فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی ایک اہم نقد آور فصل ہے جس کے مقابلے میں کوئی دیگر فصل اتنی آمدن نہیں دیتی ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بذریعہ پور یا ڈرل مونگ پھلی کی کاشت کریں اور قطاروںمیں بیج کی گہرائی 5 تا 7 سینٹی میٹر رکھیںجبکہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ 45 سینٹی میٹر اور پودوں کا 15 تا 20 سینٹی میٹر ہوناچاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مونگ پھلی کی فصل سے بھر پور پیداوار کے حصول کیلئے منظور شدہ اقسام کا صحتمند اور 90 فیصد سے زیادہ اگاؤ کی صلاحیت والابیج70کلو گرام پھلیاں( 40 کلوگرام گریاں )فی ایکڑ استعمال کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :