پیک کے زیرِ اہتمام آٹھویں اور پانچویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 31مارچ کوہوگا

بدھ 29 مارچ 2017 13:44

سرگودھا۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات زیر ِ منعقدہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کا اعلان 31مارچ 2017ء کو ہو گا،امسال 23لاکھ 95ہزار کے قریب طلباء و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا ،امتحانی نتائج کے سلسلہ میں تمام انتظامی معاملات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔