پاکستانی ماہر ماحولیات کی ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو بھاری جواب دینے کی حمایت

بدھ 29 مارچ 2017 13:41

پاکستانی ماہر ماحولیات کی ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو بھاری جواب دینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ممتاز پاکستانی پالیسی اسکالر، حقوق کے سرگرم کارکن اور موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان پینل کے بانی کنور محمد جاوید اقبال نے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف ایک پرامن مظاہرے میں حصہ لیا اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرکے خلاف اورعالمی موسمیاتی دفاع کی خاطر ایک بڑی مہم کیلئے اپنی مکمل حمایت دی۔

مظاہرہ وائٹ ہاس، واشنگٹن ڈی سی، امریکہ کے سامنے 28th مارچ 2017 کو کیا گیا جس میں سیرا کلب سمیت ماحولیاتی سرگرم کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ٹرمپ کے غلط موقف اور پالیسیوں کے خلاف دیگر سرگرم کارکنوں کے شانہ بشانہ آواز اٹھائی اور پیرس کے معاہدے کا احترام کرنے کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو احکامات کے خلاف لڑنے کے لئے سب سے بہتر طریقہ سڑکوں جانا ہو گا لہذہ واشنگٹن، ڈی سی میں اس اپریل کی 29 تاریخ کو ایک بڑے پیمانے پر "پیپلز موسمیاتی مارچ" ٹرمپ کے نئے ایگزیکٹو احکامات کے خلاف مزاحمت کاعندیہ ہوگا جس میں ماحولیاتی سرگرم کارکنان، منصوبہ بندی سے وابسطہ لیبر، سماجی انصاف، ایمان، اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی سرگرم کارکنان کا "پیپلز موسمیاتی مارچ" کے ذریعہ واشنگٹن، ڈی سی میں 100،000 لوگوں کے لانے اور ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کو واپس دھکا مارنے کا ارادہ ہے۔پیپلز موسمیاتی مارچ کے پیچھے وسیع تر اتحاد میں اہم لیبر یونینوں اور ماحولیاتی، موسمیاتی انصاف، ایمان، نوجوانوں، سماجی انصاف، امن گروپوں، اور مزید گروہ و افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ سال 2014 میں، یہی اتحادی نیو یارک شہر کی سڑکوں پر 400،000 سے زائد افراد پیرس موسمیاتی سمٹ کی کارروائی سے اظہار یکجہتی کے لئے لائے تھے۔

متعلقہ عنوان :