لاہور،جنرل ہسپتال کی لفٹ خراب، 5 افراد پھنس گئے، پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

بدھ 29 مارچ 2017 13:41

لاہور،جنرل ہسپتال کی لفٹ خراب، 5 افراد پھنس گئے، پیرامیڈیکل اسٹاف کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) جنرل اسپتال لاہور کی لفٹ خراب ہوگئی، جس میں پانچ افراد پھنسے رہے۔ تمام افراد کو کافی تگ ودو کے بعد لفٹ سے نکال لیا گیا۔ دوسری جانب جنرل اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کردیا۔

(جاری ہے)

جنرل اسپتال لاہورمیں مریضوں کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے والی لفٹ خراب ہوگئی، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اسپتال کے گریڈ ایک سے چار تک کے پیڑا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی میں کام بند کر کے احتجاج کیا۔ پیرا میڈیکل اسٹاف نے مطالبہ کیا کہ ان کا سروس اسٹرکچر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیلی ویجز اور کٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :