ایان علی کی کسٹم عدالت کے جرمانے کے خلاف اپیل خارج

کسٹم عدالت نے ایان علی پرغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں مساوی جرمانہ عائد کیا تھا

بدھ 29 مارچ 2017 13:41

ایان علی کی کسٹم عدالت کے جرمانے کے خلاف اپیل خارج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایان علی کی کسٹم عدالت کی جانب سے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے ایان علی پرکسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران کسٹم کی جانب سے ایڈوکیٹ چوہدری محمد نوازعدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ ایان علی کے وکلا اس مرتبہ بھی پیش نہ ہوئے۔

جس پرعدالت عالیہ نے ایان علی کے وکیل کی مسلسل عدم حاضری کے باعث درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے ایان علی پران سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کے مساوی جرمانہ عائد کیا تھا جسے ایان علی کے وکلا نے اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم کسٹم اپیلیٹ کورٹ میں جرمانے کے خلاف درخواست ایان علی کے وکیل کی عدم دستیابی پر ہی خارج کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :