اداکارہ صوبیہ خان نے ڈیفنس میں نیا گھر خرید لیا

بدھ 29 مارچ 2017 13:36

اداکارہ صوبیہ خان نے ڈیفنس میں نیا گھر خرید لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) اداکارہ صوبیہ خان نے ڈیفنس میں نیا گھر خرید لیا ۔ ذرائع کے مطابق صوبیہ خان نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک بیش قیمتی بنگلہ خریدا ہے اور وہ آج کل اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پینٹ وغیرہ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ صوبیہ خان گھر کا نیا سامان خرید رہی ہیں اور اگلے ماہ کے آخرمیں وہ نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے ۔