جہانگیر خان جانی کیریئر میں پہلی مرتبہ لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالے اسٹیج درامہ ’’ زرا بچ کے ‘‘ میں پرفارم کرینگے

بدھ 29 مارچ 2017 13:36

جہانگیر خان جانی کیریئر میں پہلی مرتبہ لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پشتو فلموں کے مصروف ترین اداکار جہانگیر خان جانی اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ لاہور کے الحمراء ہال میں ہونے والے اسٹیج درامہ ’’ زرا بچ کے ‘‘ میں پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جہانگیر خان جانی نے کہا ہے کہ میری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ میں اسٹیج ڈرامہ کروں ، اب مجھے سینئر اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر جو میرے لیے استاد کا درجہ بھی رکھتے ہیں ان کے کہنے پر اسٹیج ڈرامہ کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ جس طرح میری فلموں کو پسند کیا جاتا ہے اسی طرح میرے 15اپریل سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے کو بھی دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بڑی تعداد آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور تھیٹر کا مرکز ہے ،میں داتا کی نگری میں پہلے بھی ٹی وی ڈرامہ سیریل کر چکا ہوں مگر بطور اسٹیج اداکار میرے کیریئر کا الحمراء میں پہلا اسٹیج ڈرامہ ہو گا جس میں مجھے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :