سیریز کھیلنی ہے تو پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر ،ْ بھارت کی کوئی اور بات نہ مانی جائے

بدھ 29 مارچ 2017 13:33

سیریز کھیلنی ہے تو پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر ،ْ بھارت کی کوئی اور بات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بجائے اپنے ملک میں کھیلنے یا کوئی اور بات کی تو پی سی بی کو کسی صورت نہیں ماننا چاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اگر ان کی حکومت سے اجازت مل جاتی ہے تو پاکستان کو ہر صورت اپنے ملک میں سیریز کھیلنا ہوگی اور اگر بھارت نے اپنے ملک میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تو انکار کر دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :