ایوب میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 29 مارچ 2017 13:33

ایوب میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)ایوب میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے بدھ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم آفریدی نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج مریضوں کے وسیع تر مفاد میں ہے ، اس دوران ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی کھلے رہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے باجود اوپی ڈی میںمریضوں کا علاج جاری ہے‘پہلے دن دوہزار مریضوں کا معائنہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ای این ٹی ‘ میڈیکل ‘چلڈرن ‘آرتھوپیڈک ‘گائناکالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ڈاکٹرنعیم آفریدی نے کہاکہ حیات آباد میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ‘ممبرز اور ہسپتال کی انتظامیہ کو کافی مسائل کا سامناہے جس سے نہ صرف مریض بلکہ ڈاکٹر بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے دو ڈاکٹر ہسپتال میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے کوئی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے جبکہ ہسپتال میں مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔