2018ء میں سی ایس ایس امتحانات اُردو میں لینے کا فیصلہ معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 12:57

2018ء میں سی ایس ایس امتحانات اُردو میں لینے کا فیصلہ معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء): 2018ء میں سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اُردو میں لینے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سماعت میں کہا گیا کہ 2018ء میں سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لینے میں مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سی ایس ایس امتحانات 2018ء اُردو زبان میں لینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 2018ء کے سی ایس ایس امتحانات اُردو میں لینے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے اُردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔تاہم اب لاہور ہائیکورٹ نے اس فیصلے کو مطل کر دیا ہے۔