فرانس میں صدارتی امیدوار فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر الزامات عائد کر دیے گئے

فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر بے ضابطگیوں سے متعلق ابتدائی فرد جرم عائد کر دی گئی،سیاسی ساکھ متاثر

بدھ 29 مارچ 2017 13:33

فرانس میں صدارتی امیدوار فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر الزامات عائد کر ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) فرانس میں صدارتی امیدوار فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر بے ضابطگیوں سے متعلق ابتدائی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہیں بہت زیادہ مشاہرے والی ایسی ذمہ داریاں دی گئیں جو انہوں نے کبھی پوری ہی نہیں کیں۔ فیلوں پر بھی ایسے ہی الزامات عائد ہیں، جس سے اس کنزرویٹیو امیدوار کے دو مرحلوں پر مبنی فرانسیسی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔ فیلوں ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 23 اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ سات مئی کو منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :