فیصل آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 29 مارچ 2017 12:36

فیصل آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) فیصل آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ڈپٹی کلکٹر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل آباد ائیرپورٹ پرکسٹمز حکام نے شک پڑنے پرایک شخص کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی جس سے 50 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمدہوئے۔کسٹمز حکام نے موبائل فونز قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مذید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :