فرانس میں ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی

بدھ 29 مارچ 2017 12:34

فرانس میں ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) فرانس میں ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت پیرس میں بلدیہ کونسل نے اس حوالے سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہونے کے باعث ایفل ٹاور کا تحفظ کہیں زیادہ اہمیت اختیارکر گیا ہے۔حکام کے مطابق ٹاور کے دواطراف پر بلٹ پروف شیشے جبکہ داخل ہونے اور نکلنے کے اطراف پر دھات کی سلاخیں لگائی جائیں گی۔اس منصوبے پر 20 ملین یوروکی مالیت آئے گی۔ٹاور کے ارد گرد سڑکوں پر آمدورفت کے حوالے سے بھی تبدیلیاں لائی جائیںگی۔واضح رہے کہ ایفل ٹاور کو دیکھنے کے لئے سالانہ 70 لاکھ کے قریب سیاح آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :