امریکی بیڑے کی بحیرہ اسود میں موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہے،روس

بدھ 29 مارچ 2017 12:34

امریکی بیڑے کی بحیرہ اسود میں موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہے،روس
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) روسی وزارت دفاع نے خبردارکیا ہے کہ امریکی بحریہ کی بحیرہ اسود میں آمد خطے کے لئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان اس بارانتہائی صاف الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی بحیرہ اسود میں آمد خطرے سے خالی نہیں اور ہم اس کا پتہ لگانے کی کوشش میں ہیں کہ ان جہازوں پر کس قسم کے میزائل نصب ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے امریکی اور فرانسیسی بحیر بیڑوں نے رومانیہ کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :