عوام کو صحت وصفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،عمر حمید چوہدری

بدھ 29 مارچ 2017 12:32

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کی سینٹی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین عمر حمید چوہدری نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر عوام کو صحت وصفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں‘ شہر کی خوبصورتی اور ترقی ہم سب کا فرض ہے جس کیلئے ہمیں پوری دیانتداری سے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر کی ہدایت پر سینی ٹیشن سپروائزر اور سٹاف کے ساتھ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کا معیار بہتر اور اطمینان بخش بنانے کیلئے تمام صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائیں۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی آبادیوں اور گلی محلوںسے کوڑا کرکٹ کا خاتمہ کرکے انہیں صاف ستھرااور خوبصورت بنانا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔