ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے ،میاں عزیز قریشی

بدھ 29 مارچ 2017 12:32

ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے ،میاں عزیز قریشی
رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ملک سے بیروزگاری، دہشت گردی اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا، ایک بچے کی تعلیم ایک فرد واحد ‘ جبکہ ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈی ای او سیکنڈری میاں عزیزاحمد قریشی نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول رحیم یارخان میں غریب اورمستحق طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہبازشریف نے غریب کے بچوں کے لیے تعلیم کو آسان بنانے کے لیے تعلیم مفت کردی ہے اورخدمت کارڈ کی رقم دوسو سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کا حصول ہرامیر اور ہر غریب کے بچے کے لیے ضروری ہے، حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں تعلیم فری کردی ہے بچوں میں مفت کتابیں دی جاتی ہیں اس کے علاوہ ذہین اور محنتی طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے وظائف، لیپ ٹاپ، سولر سسٹم اور نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے غریب اور مستحق طالبات کو مفت یونیفارم، کاپیاں پنسل ریزر مہیا کرنے کو بے حد سراہا، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میڈم طیبہ انصر نے کہاکہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ ایجوکیشن کو خصوصی طور پر فوکس کیا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :