آئندہ عا م انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیادپرکلین سویپ کریگی ،عبدالوحید بھٹی

بدھ 29 مارچ 2017 12:32

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) آج پاکستان جس راستے پرچل رہاہے اس سے ملک ایشیا کاٹائیگربن جائے گا۔ ہمارے قائد ہرقسم کی مخالفت کی پرواہ کیئے بغیرملک وقوم کولیکرآگے بڑھتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوکونسلر میونسپل کمیٹی رحیم یارخان عبدالوحیدبھٹی نے اپنی ایک بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب شہریوںکے معیارزندگی کوبلند کرنے اوردیہی عوام کوبھی شہروں کے مطابق تعلیم وصحت سمیت دیگربنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے گرانقدراقدامات کررہے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیادپرکلین سویپ کریگی اورسیاسی مخالفین کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :