Live Updates

پی ٹی آئی نے راحیل شریف کو این او سی دینے کی خلاف ورزی کیوں کی؟ عمران خان نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 12:20

پی ٹی آئی نے راحیل شریف کو این او سی دینے کی خلاف ورزی کیوں کی؟ عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے این او سی دئےجانے کی مخالفت کی وجہ بتا دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی جس کا متن تھا کہ ہمیں سعودی رب اور ایران کی لڑائی میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے دونوں مسلم ممالک کو ثالثی کی پیشکش کرنی چاہئیے۔

لیکن بعد میں پتہ نہیں ایسا کیا ہوا کہ حکومت نے راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئیے تھا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین ثالثی کردار ادا کرتے لیکن اب راحیل شریف کے سعودی عکسری اتحاد کے سربراہ بننے کے بعد پاکستان اس معاملے میں ثالث کی بجائے فریق بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہم نے صرف اتنا مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لا کر این او سی جاری کرنے کی وجہ سے آگاہ کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے۔ ہم اس جنگ میں پہلے ہی کافی مار کھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9/11 میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا جبکہ القاعدہ افغانستان بھی تھی تو پھر ہم نے اپنے 70 ہزار لوگوں کو کیوں مروایا؟ اس سب کے باوجود اس ملک میں تاحال عمل نہیں آیا تو ایسے میں ہم کیوں کسی جنگ میں شرکت کریں؟ کیا ہمارے ملک میں مسئلے کم ہیں؟ کیا ہمارے باقی تمام مسئلے حل ہو گئے ہیں جو ہم اور مسائل حل کرنے کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں؟ عمران خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات