Live Updates

عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جن کی تعریف امریکی بھی کرتے ہیں۔ کاشف عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 12:04

عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جن کی تعریف امریکی بھی کرتے ہیں۔ کاشف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور اینکر پرشن کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جن کے بارے میں امریکی بھی کہتے ہیں کہ عمران خان ہمارے سامنے کھڑا ہو کر بات کرتا ہے اور کھری بات کرتا ہے۔ عمران خان نے دہشتگردی اور این آر او کے بارے میں جو بھی کہا کھُل کر کہا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے برعکس وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آرمی چیف لگایا۔ اس سے قبل بھی نواز شریف ایک موقع پر کہہ چکے ہیں کہ میں امریکہ کا حمایتی ہوں۔کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان اس معاملے میں کھرے اور سچے انسان ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی خود کو امریکہ کا حمایتی ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :