افغانستان کی وزارت دفاع نے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت1400اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 12:09

افغانستان کی وزارت دفاع نے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) افغانستان کی وزارت دفاع نے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت1400اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ہلال الدین ہلال نے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران وزارت دفاع سے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت1400اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیاہے جن میں جرنیل رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برطرف شدہ اہلکاروں کی جگہ نئے مگر پرعزم نوجوانوں کو بھرتی کیا جارہاہے۔ جنرل ہلال الدین ہلال نے بتایا کہ متعدد برطرف ملازمین اسلحہ، راشن چوری،اختیارات کے ناجائز استعمال اورجاسوسی میں ملوث پائے گئے تھے،برطرف شدہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :