ضلع کونسل اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 مارچ 2017 12:08

پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے آئندہ ہفتے ضلع کونسل پشاور کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں رپیڈ بس منصوبے پر بریفنگ ‘ڈبلیو ایس ایس پی‘ پولٹری کے ریٹ‘ پرائیویٹ سکولز کے فیس وصولی کا طریقہ کار‘ دودھ تجزیہ لیبارٹری کی کارکردگی اور سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائیگا‘ اجلاس سے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی اسمبلی اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت کو یقینی بنایاجائے تاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراداکرسکیں۔