فرنٹیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس

بدھ 29 مارچ 2017 12:08

فرنٹیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس
پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلیسیمیا‘ ہیمو فیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے سرحد یونیورسٹی رنگ روڈ پشاور‘ ایف آر پشاور‘ غنڈی بازار جمرود‘ کھجوری بازار باڑہ اور درہ آدم خیل میں بلڈ کیمپ لگائے ‘جس میں عوام اور طلبہ نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا‘ فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر اونصرالله ‘میڈیکل ٹیکنیشن محمدانس‘ ذبیح الله اور محمدالیاس شامل تھے جنہیں ڈاکٹر ہاشم خان‘ ڈاکٹر سعید اللهاور یعقوب خان کا تعاون حاصل رہا‘ دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئر فائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنیو الے افراد خصوصاً طلبہ کا شکریہ ادارکرتے ہوئے کہاکہ فرنٹیرء فائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے اور عوام ضرورت مند بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے فرنٹیئر فائونڈیشن کے ساتھ جس طرح تعاون کررہے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب عطیات خون اور تھیلیسیمیا جیسی موروثی بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر ہوگا جس سے تھیلیسیمیاسے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔