حمزہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس کا انعقاد

بدھ 29 مارچ 2017 12:08

حمزہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس کا انعقاد
پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)حمزہ فائونڈیشن ویلفیئرتھیلیسیمیا سنٹر اور بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز ہسپتال پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع میں امراض خون (تھیلیسیمیا ‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کنسر) میں مبتلامریض بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے بلڈ کیمپس لگائے گئے‘ حمزہ فائونڈیشن کی دوبلڈ کلیکشن ٹیم ممبران ابرار الله جان‘ ڈاکٹر طارق خان‘ ڈاکٹر ثناء الله‘ انور اور عتیق الرحمن نے ہائیرسیکنڈری سکول شیرپائو‘ چارسدہ میں پروفیسر امجد خان ‘ جامعہ تعلیم الاسلام چھوٹا لاہورصوابی میں مہتمم مولانا محمدامیر‘ جامعہ سعید کھوٹا صوابی میں ناظم مدرسہ مولانا سجاد‘ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ چکدرہ ‘ دیرکالونی رنگ روڈ‘ پشاور میں ڈسٹرکٹ ممبر شیر علی خان کے تعاون سے بلڈکیمپس لگائے‘ جن میں مجموعی طورپر 222ڈونرز نے رضاکارانہ طورپر حمزہ فائونڈیشن میں زیر علاج امراض خون میں مبتلا مریض بچوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے خون کے عطیات دیئے‘ چیئرمین اعجاز خان نے مذکورہ بالا تمام بلڈ کیمپس کے منتظمین کا اس نیک کام میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔