فارورڈ ماڈل سکول اینڈ گرلز کالج کے نتائج کا اعلان

بدھ 29 مارچ 2017 12:08

پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)فارورڈ ماڈل سکول اینڈ گرلز کالج سعید آباد کیمپس نے اپنے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا‘ پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے‘ تفصیلات کے مطابق فارورڈ ماڈل سکول اینڈ گرلز کالج سعید آباد کیمپس میں وائس پرنسپل طاہرہ ہادی کی زیرصدارت میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا‘ تقریب میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیاگیا اور پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے‘ تقریب کوآرڈینیٹر عائشہ شریف کی زیر نگرانی منعقدہوئی جبکہ میزبانی کے فرائض کوآرڈینیٹر ملک احتشام الحق نے ادا کیے‘ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل طاہرہ ہادی نے کہاکہ طلباء محبت اور لگن سے تعلیم حاصل کررہے ہیں ‘ جس کے اثرات نتائج کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں‘ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ مزید محنت کرکے اپنے سکول اورملک کا نام روشن کرنے میں کرداراداکریں۔