کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکرا کر رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 11:27

کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکرا کر رکھ دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو مشکل میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مردم شماری کی ٹیم جان محمد کے گھر پر پہنچی تو مشکل میں پھنس گئی۔ جان محمد کی تین  بیویاں اور 33 بچے ہیں جن میں 10 بیٹے اور 23 بیٹیاں شامل ہیں۔ مردم شماری کے فارم میں اتنے بچوں کے اندراج کا خانہ ہی موجود نہیں ہے۔ مردم شماری کے عملے نے کمشنر کوئٹہ کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :