فیصل آباد ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 29 مارچ 2017 11:28

فیصل آباد ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) فیصل آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا فائرنگ سے ایک شخض جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ملزمان نے برف سپلائی کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کی ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا لگتاہے۔