کراچی،اسٹریٹ کرمنلز سمیت5 گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 29 مارچ 2017 11:28

کراچی،اسٹریٹ کرمنلز سمیت5 گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکی5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گارڈن آفیسر سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 اور سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے رات گئے کارروائی کی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔ شارع فیصل پر پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات فروشی میں ملوث ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن ا?فیسر سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :