Live Updates

تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا، عمران خان

بدھ 29 مارچ 2017 11:28

تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا‘ خیبر پختونخوا میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات